Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / حیدر العبادی کا ملک سے آئی ایس کو نکالنے کا عزم

حیدر العبادی کا ملک سے آئی ایس کو نکالنے کا عزم

دبئی، 17؍اگست (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے قبضے سے ملک کو پاک کرنے کا عزم کیا ہے ۔وزیر اعظم نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عراقی فوج آئی ایس کیخلاف نئے سرے سے حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے ہاتھ میں ایک انچ جگہ بھی نہیں دینگے۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسیز دہشت گردوں کے خلاف حملے کی تیاری میں مصروف ہیں جسکے سبب فوجی مہم میں تاخیر ہو رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT