Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیران کن نتائج کے دوران نڈال اور جوکووچ کی پیشقدمی

حیران کن نتائج کے دوران نڈال اور جوکووچ کی پیشقدمی

روم۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام )اٹالین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے سے قبل کئی بڑے کھلاڑی حیران کن ناکامی کا شکار ہوگئے ہیں۔ نمبر تین سیڈ سوئس کھلاڑی اسٹینسلاس واورینکا کا سفر ختم  ہو گیا،کائی نشیکوری اور ڈیوڈ گوفن بھی گھر واپسی پر مجبور ہوئے نیز ویمنز سنگلز کے 8 کھلاڑیوں کے مرحلے سے جوہانا کونٹا کا اخراج ہو گیا جبکہ اناستاسیا پیولی چینکوا اور سویتلانا کزنیٹسووا بھی ناکامی برداشت کرچکی ہیں۔ اٹلی کے شہر روم میں جاری اٹالین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں نمبر دو سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے اسپین کے رابرٹو بوٹسٹا اگٹ کیخلاف 6-4  ‘6-4 کے  اسکور سے کامیابی سمیٹی اور نمبر چار سیڈ اسپین کے رافل نڈال نے نمبر تیرہ سیڈ امریکی حریف جیک سوک کو 6-3 اور 6-4  سے  شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی لیکن نمبر تین سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس واورینکا کو بدقسمتی نے گھیر لیا جو امریکہ کے جان آئزنر کیخلاف7-6 اور 6-4  سے شکست کھا گئے۔ نمبر سات سیڈ جاپانی کھلاڑی کائی نشیکوری کو بھی ارجنٹیناکے یان مارٹن ڈیل پوٹرو نے 7-6اور 6-3 سے گھر واپسی کا پروانہ تھما دیا۔ پری کوارٹر فائنل مرحلے کے دیگر میچوں میں نمبر پانچ سیڈ کینیڈین کھلاڑی مائیلوس رونیک نے نمبر بارہ سیڈ  ٹامس برڈیک کو نمبر سولہ سیڈ جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زویریو نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کا سفر تمام کر ڈالا۔ نمبر آٹھ سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیئم نے امریکہ کے سام کوئیری اور نمبر چھ سیڈ کروشیا کے مرین سلچ نے نمبر نو سیڈ بلجیم کے ڈیوڈ گوفن کو شکست دیکر آخری 8 کھلاڑیوں کی صف بندی مکمل کر دی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT