Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / حیوانات کے ڈاکٹروں کی مہارت مشتبہ

حیوانات کے ڈاکٹروں کی مہارت مشتبہ

کوئمتور۔24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ جنگلات کے عہدیدار اس وقت حیرت زدہ ہوگئے جبکہ ایک 30 سالہ ہتھنی جس کا امراض شکم کے علاج کے لئے لایا گیا تھا یہاں ایک ریلیف کیمپ میں مرد ہاتھی کو جنم دیا ہے۔ یہ عہدیدار اس بات سے لاعلم تھا کہ جس ہتھنی کو پکڑ کر لایا گیا ہے وہ حاملہ ہے۔ کیمپ میں اچانک دردزہ شروع ہوگئے اور خصصی کیمپ میں آج صبح 4:30 بجے ایک بچہ کو جنم دیا۔ محکمہ جنگلات کے ذرائع نے بتایا کہ یہ ہتھنی 19 اکٹوبر کو شہر کے باہر پیریاتھڈگم کے ایک کھیت میں بے ہوش پائی گئی کہ جنگلات کے عہدیداروں نے 2 ویٹرنری ڈاکٹروں کے تعاون سے پیٹ سے متعلق امراض کا علاج کررہے تھے۔ اس کے باوجود یہ ڈاکٹرس بھی ہتھنی کے حاملہ ہونے سے لاعلم تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ماں اور بچہ اب صحتمند ہیں۔ اس واقعہ پر ڈاکٹروں کی طبی مہارت اور صلاحیتوں پر انگشت نمائی کی جارہی ہے اور یہ سوال کیا جاررہا ہے کہ بیمار ہتھنی کی بچہ جنم دیتے وقت فوت ہوجاتی ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

TOPPOPULARRECENT