Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ح 9/11حملوں میں زخمی افراد کو متعدد عارضے لاحق ہونے کا خطرہ : اسٹڈی

ح 9/11حملوں میں زخمی افراد کو متعدد عارضے لاحق ہونے کا خطرہ : اسٹڈی

نیویارک ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 9/11 دہشت گرد حملے جو نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر کئے گئے تھے، اس میں بچ جانے والوں کو اب دمہ، قلب پر حملہ اور دیگر تنفسی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ حملوں کے وقت نکلنے والے دھول کے غول اور دیگر جسمانی چوٹیں بتائی گئی ہے۔ ایک اسٹڈی کے مطابق نیویارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ مینٹل ہائیجین نے اس سلسلہ میں جسمانی چوٹوں اور حملہ کے وقت ملبہ سے پیدا ہونے والی شدید دھول کی زد میں آگے کے معاملات میں ربط پایا جس کی وجہ سے 10تا 11 سال بعد بھی مندرجہ بالا عارضے لاحق ہونے کے خطرے میں موجود ہیں۔ 11 ستمبر 2001ء کو امریکہ کے کئی شہروں میں القاعدہ نے دہشت گرد حملے انجام دیئے تھے۔ کئی لوگوں کے جسم فریکچر ہوگئے تھے، کئی لوگوں کے سروں پر شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے بعد متاثرہ افراد میں اب دیگر تنفسی عارضے لاحق ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT