Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ح60 حلقوں پر مقابلہ کرنے والی جماعت مئیر کیسے بنائے گی ؟

ح60 حلقوں پر مقابلہ کرنے والی جماعت مئیر کیسے بنائے گی ؟

مجلس پر جھوٹ و دروغ گوئی سے عوام کو بے وقوف بنانے کا الزام

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : اسد الدین اویسی اول نمبر کے جھوٹے ہیں اور شہر کا مئیر مجلس بنائے گی کا نعرہ بہت بڑا فریب ہے ۔ محمد علی شبیر نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو جماعت 60 نشستوں پر مقابلہ کررہی ہے ۔ اگر یہ تصور بھی کیا جائے کہ اس جماعت کو 100 میں سے 100 نمبر ملیں گے ۔ تب بھی مئیر کے لیے انکا خواب ادھورا رہے گا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس بلدی انتخابات میں جماعت کے قائدین انتخابی مہم کے دوران جب بھی عوام سے ملنے آئیں گے بالخصوص صدر مجلس اسد الدین اویسی سے عوام سوال کریں کہ مجلس کا موقف 12 فیصد مسلم تحفظات پر کیوں ظاہر نہیں ہوتا جب کہ 12 فیصد تحفظات کی صورت میں 25 ہزار مسلمانوں کو ملازمت کے مواقع اور ہر سال 25 ہزار مسلم طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع حاصل ہوں گے اور یہ ہی نہیں بلکہ ان کے تعلیمی اخراجات حکومت کی طرف سے برداشت کیے جاسکتے ہیں ۔ وہ کیوں خاموش ہیں ؟ کیا یہ ملت کی بہبود کا باضابطہ و کھوکھلی حقیقت ہے ۔ محمد علی شبیر نے آلیر انکاونٹر پر مجلس کی خاموشی کو ایک بڑی سودہ بازی اور سازش قرار دیا ۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے کشن باغ فائرنگ واقعہ میں ہلاک غریب مسلمانوں پر بھی خاموشی اختیار کی ۔ پرانے شہر کی عوام کو گمراہ کرنے والے قائدین کے رنگ اب نظر آنے لگے ہیں ۔ اسی لیے ملک بھر میں بی جے پی سے مقابلہ کرنے والی کانگریس کی طرف مسلمانوں کا جھکاؤ واضح طور پر نظر آرہا ہے ۔ ہرے رنگ کی بات کرنے والے آج کل زعفرانی رنگ کے اعلیٰ کار بن کر بہار ، مہاراشٹرا اور بنگلور میں کام کرچکے ہیں ۔ پرانے شہر کے ہر گھر میں کم از کم 50 فیصد مکین اس بات کو دل ہی دل میں ماننے لگے ہیں کہ جو جماعت پر فخر و ناز کیا جاتا تھا وہ اقتدار کی ہوس میں ہرے رنگ سے زرد کی طرف رواں دواں ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT