Thursday , January 24 2019

خاتون امپائر کو پہلی بار مردوں کے میچ کی ذمہ داری

سڈنی ، یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ آسٹریلیا ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے ، بورڈ حکام نے رواں سیزن کیلئے ونڈے کپ کے امپائرنگ پیانل میں خاتون امپائر کلیر پولوسیک کا نام بھی شامل کرلیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی خاتون امپائر مردوں کے ٹاپ کلاس کرکٹ میچ میں فرائض انجام دے گی۔ وہ کوئنز لینڈ اور آسٹریلیا الیون کے درمیان 19اکتوبر کو مقررہ میچ میں تھرڈ امپائر ہوں گی۔27سالہ پولوسیک کا کہنا ہے کہ ’’جب میں نے15 برس کی عمر میں امپائرنگ شروع کی تو سوچا بھی نہ تھا کہ اتنے کم عرصے میں یہ مقام حاصل کرلوں گی، نروس ہوں لیکن اعتماد برقراررکھوں گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویمنس کرکٹ میں ریگولر انٹرنیشنل امپائرز (مینس) مقابلے منعقد کرانے کی ذمہ داری کافی عرصہ سے نبھاتے آئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT