Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون اور دوکمسن بچوں کی پراسرار گمشدگی ، مقدمہ درج

خاتون اور دوکمسن بچوں کی پراسرار گمشدگی ، مقدمہ درج

حیدرآباد ۔ /17 ستمبر (سیاست نیوز) میڑچل پولیس نے مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور اس کے دو کمسن بچوں کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پیٹ بشیرآباد مسٹر اے سرینواس راؤ نے بتایا کہ مدھیہ پردیش بالاگھاٹ سے تعلق رکھنے والے پرمیشور بیشنو نے پولیس سے ایک شکایت درج کروائی ہے جس میں بتایا کہ اس کی بیوی سدھا عرف لیلا اور اس کے دو بچوں کو میڑچل میں چھوڑکر اپنی علیل ماں سے ملاقات کیلئے گیا ہوا تھا لیکن ماں کی طبعیت مزید بگڑجانے کے سبب بیوی کو دو بچوں کے ہمراہ بکوڑا مدھیہ پردیش آنے کیلئے کہا ۔ شکایت میں بتایا گیا کہ پرمیشور نے /3 ستمبر کو اپنی بیوی سے فون پر بات کی تھی اور اسے اس بات علم نہیں کہ اس کے افراد خاندان بذریعہ ٹرین یا بس مدھیہ پردیش کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔ مسٹر سرینواس راؤ نے بتایا کہ ماں ، اس کی 14 سالہ بیٹی اور 8 سالہ بیٹے کی تلاش کیلئے پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے اور خاتون کے موبائیل فون نمبرات کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT