Tuesday , October 16 2018
Home / دنیا / خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو روایتی شجر کرسمس کی حوالگی

خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو روایتی شجر کرسمس کی حوالگی

واشنگٹن ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن نے آج وائیٹ ہاؤس میں برسوں سے جاری ایک روایت پر عمل آوری کرتے ہوئے وائیٹ ہاؤس کے سرکاری شجر کرسمس کو حاصل کیا۔ اس موقع پر ایک فوجی بینڈ تعطیلاتی دھنیں بجائے ہوئے ایک شاہی بگھی (گھوڑا گاڑی) پر رکھے گئے 19 1/2 فٹ بلند ’’شجر کرسمس‘‘ کو وائیٹ ہاؤس لیکر پہنچا اور اس کے بعد عمارت کے شمالی پورٹیکو سے میلانیا اور ٹرمپ نمودار ہوئے اور انہوں نے شجر کرسمس کے اردگرد چکر لگائے اور سیدھے جم اور ڈائنا چیمبین کے پاس پہنچے جنہوں نے انہیں شجر کرسمس حوالے کیا۔ بعدازاں میلانیا نے شجر کرسمس کی بیحد تعریف کرتے ہوئے اسے انتہائی خوبصورت قرار دیااور کہا کہ ہم اسے اپنے انداز میں سجائیں گے۔ انہوں نے چمبین کے دیگر ارکان خاندان کو بھی کرسمس کے موقع پر وائیٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی۔ شجر کرسمس کو وائیٹ ہاؤس کے بلیوروم میں ایستادہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT