Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / خاتون ایم ایل کیلئے توہین آمیز الفاظ مرکزی وزیر بابل سپریو کیخلاف مقدمہ

خاتون ایم ایل کیلئے توہین آمیز الفاظ مرکزی وزیر بابل سپریو کیخلاف مقدمہ

کولکاتا ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کولکاتا پولیس نے ایک ترنمول کانگریس ایم ایل اے کی داخل کردہ شکایت کی بنیاد پر مرکزی وزیر بابل سپریو کے خلاف یہاں سٹی کورٹ میں چارج شیٹ پیش کیا ہے۔ ٹی ایم سی رکن اسمبلی مہوا موئترہ نے 4 جنوری کو سپریو کے خلاف شکایت میں الزام عائد کیا تھا کہ بی جے پی لیڈر نے ایک ٹی وی چیانل پر لائیو شو کے دوران ’’اُن کی عفت کی توہین‘‘ کے مقصد سے الفاظ استعمال کئے۔ مہوا کی شکایت پر سپریو کے خلاف کیس درج رجسٹر کیا گیا کہ انھوں نے ایک خاتون کی شرم و حیاء کی مبینہ توہین کی ہے۔ پولیس نے اس ٹی وی پروگرام کا فوٹیج بھی داخل کیا جس میں مبینہ ریمارکس کئے گئے۔ سپریو تبصرہ کیلئے دستیاب نہ ہوئے۔

 

پکوان گیس کی قیمت پر لفظی جھڑپ
نئی دہلی 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں آج لفظی جھڑپ دیکھنے میں آئی جب اپوزیشن ارکان نے حکومت کو تیل کی اشیاء بالخصوص غیر رعایتی پکوان گیس سلینڈروں کی قیمتیں بڑھاتے ہوئے غریبوں پر بوجھ ڈالنے کا مورد الزام ٹھہرایا۔ وزیر پارلیمانی اُمور اننت کمار نے کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھرگے کے اُٹھائے گئے مسئلہ پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ ایوان کو گمراہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT