Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / خاتون این جی او’ ایس ایم ایس‘ کے ارکان کی تہنیت

خاتون این جی او’ ایس ایم ایس‘ کے ارکان کی تہنیت

جمشید پور۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام) خواتین کی ایک تنظیم شکتی روپا مہیلا سنگھٹن (ایس ایم ایس ) کی ارکان کو ایک تقریب کے دوران جہاں مادھوری ڈکشت، جوہی چاؤلہ کی اداکاری والی فلم ’’ گلاب گینگ‘‘ کی ریلیز کے موقع پر تہنیت پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ تنظیم سنگھبوم ضلع میںغیر قانونی شراب اور منشیات کے خلاف مہم چلارہی ہے۔مادھوری ڈکشت کے مداح پ

جمشید پور۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام) خواتین کی ایک تنظیم شکتی روپا مہیلا سنگھٹن (ایس ایم ایس ) کی ارکان کو ایک تقریب کے دوران جہاں مادھوری ڈکشت، جوہی چاؤلہ کی اداکاری والی فلم ’’ گلاب گینگ‘‘ کی ریلیز کے موقع پر تہنیت پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ تنظیم سنگھبوم ضلع میںغیر قانونی شراب اور منشیات کے خلاف مہم چلارہی ہے۔مادھوری ڈکشت کے مداح پپو سردار نے تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے ٹریلر کو دماغی طور پر معذور خواتین کے چیشائر ہوم میں رکھا گیا جہاں ایس ایم ایس کی خواتین گلابی ساڑیاں زیب تن کئے ہوئے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے ٹائٹل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایم ایس ارکان چیشائر ہوم اسٹاف اور یہاں تک کہ وہاں زیر علاج خواتین نے بھی گلابی رنگ کی ساڑیاں زیب تن کی تھیں۔

ویان کھائی میں جاگری، تین ہلاک
ناسک۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پک اَپ ویان کے کسارا گھاٹ پر 200فٹ گہری کھائی میں گرجانے سے تین افراد بشمول ایک خاتون اور ایک بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ سات افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ویان تھانے سے ناسک جارہی تھی کہ اچانک کسارا گھاٹ پر تنگ راستے کے سفر کے دوران ویان پھسل کر کھائی میں جاگری۔ مہلوکین کی 45سالہ سکھا رام والے ( ساکن کماڈی پاڑہ ، کسارا ) 40سالہ چندرا بھاگا تکارام سدگیر ( ساکن امبے واڑی، اگت پوری ) اور ایک سالہ بچہ کی شناخت ہوگئی جبکہ زخمیوں کا اگت پوری رورل ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے۔ شدید زخمی ہونے والے تین افراد بشمول ڈرائیور کو ناسک سیول ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT