Wednesday , July 18 2018
Home / Top Stories / خاتون اے ایس پی کی سرکل انسپکٹر کے ساتھ رنگ رلیاں

خاتون اے ایس پی کی سرکل انسپکٹر کے ساتھ رنگ رلیاں

دونوں کو اے ایس پی کے شوہر و رشتہ داروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ انسپکٹر معطل

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) ایک خاتون اے ایس پی اور ایک پولیس انسپکٹر کے معاشقہ اور مبینہ ناجائز تعلقات نے آج محکمہ پولیس کو شرمسار کردیا ۔ ان دونوں کی رنگ رلیوں کا آج پردہ فاش ہوگیا ۔ خاتون پولیس عہدیدار کے شوہر نے ہی اپنی بیوی اور اس کے ساتھی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ تفصیلات کے بموجب محکمہ انسداد رشوت ستانی میں اے ایس پی سنیتا ریڈی اور کلوا کرتی کے انسپکٹر پولیس ملکارجن ریڈی کے مابین کچھ عرصہ سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے اور یہ دونوں اکثر کوکٹ پلی اور مادھا پور میں وقت گذارتے تھے ۔ خاتون عہدیدار کے شوہر کو اپنی بیوی کے رویہ میں تبدیلی پر شبہ ہوا اور اس نے اپنی کوشش سے اس کی مصروفیات کا پتہ چلالیا ۔ اس نے اس مقام کا بھی پتہ چلالیا جہاں اس کی بیوی اے ایس پی سنیتا ریڈی اور انسپکٹر ملکارجن ریڈی ملتے اور رنگ رلیاں مناتے تھے ۔ اے ایس پی سطح کی خاتون عہدیدار اور انسپکٹر سطح کے عہدیدار کے درمیان گذشتہ کئی دنوں سے ناجائز تعلقات تھے اور ان کی رنگ رلیوں کا پتہ خاتون عہدیدار کے شوہر کو ہونے کے بعد اس نے یہ بھانڈا پھوڑا ۔ یہ واقعہ پولیس محکمہ میں سنسنی کا باعث بن گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون عہدیدار کے شوہر سریندر ریڈی کی شکایت پرمادھاپور زون میں سخت کارروائی کی گئی ہے اور سرکل انسپکٹر کلواکرتی ملکارجن ریڈی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اے ایس پی فائز سنیتا ریڈی اور کلواکرتی انسپکٹر ملکارجن ریڈی کوکٹ پلی اور مادھاپور کے علاقہ میں اکثر وقت گذارتے تھے ۔ سنیتا کے رویہ میں تبدیلی کے بعد شوہر سریندر ریڈی نے اس ٹھکانے کا بھی پتہ چلالیا جہاں دونوں ملاکرتے تھے ۔ سریندر ریڈی اپنی ساس اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ اس ٹھکانے پر پہونچ گیا جہاں اس کی بیوی انسپکٹر کے ساتھ رنگ رلیاں منارہی تھی ۔ سرکل انسپکٹر کلواکرتی ملکارجن ریڈی فرار ہونے کی کوشش میں تھا کہ خاتون کے رشتہ داروں نے اسے روک لیا اور ایک خاتون نے اس پر چپل رسید کئے ۔ اس واقعہ کے بعد سریندر ریڈی نے مادھاپور ڈی سی پی سے ملاقات کی اور شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے انسپکٹر ملکارجن ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اعلی عہدیداروں کے مطابق رپورٹ کو ناگرکرنول ایس پی کی پیشی میں روانہ کردیا گیا ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع اور چپل رسید کرنے والی ویڈیو کلپ آج شہر کے مختلف سماجی نٹ ورکنگ سائیٹ پر وائرل ہوگئی اور اس تعلق سے پولیس کے کئی اعلی عہدیداروں نے خاموشی اختیار کرلی ہے ۔ رات دیر گئے موصولہ اطلاع کے بموجب آئی جی حیدرآباد رینج اسٹیفن رویندرا نے انسپکٹر ملکارجن ریڈی کو معطل کرنے احکام جاری کئے ۔

TOPPOPULARRECENT