Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / خاتون خودسوزی کے بعد فوت ، بچاتے ہوئے شوہر زخمی

خاتون خودسوزی کے بعد فوت ، بچاتے ہوئے شوہر زخمی

حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) خودسوزی کرنے والی خاتون کو بچانے کے دوران پیش آئے حادثہ میں خاتون ہلاک اور اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 24 سالہ ممتا شدید جھلسی ہوئی حالت میں فوت ہوگئی ۔ جس کا علاج جاری تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ممتا نے 13 جنوری کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر خود کو آگ لگالی ۔ اپنی بیوی کو جلتی ہوئی حالت میں دیکھ کر اس کا شوہر گنیش بچاؤ کیلئے گیا اور اس دوران وہ بھی شدید طور پر جھلس گیا ۔دونوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران ممتا فوت ہوگئی ۔جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT