Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / خاتون رکن اسمبلی کی ٹال پلازا ارکان سے بدکلامی

خاتون رکن اسمبلی کی ٹال پلازا ارکان سے بدکلامی

کریم نگر۔/13ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ میں حکمراں ٹی آر ایس کی ایک خاتون رکن اسمبلی آج ایک تنازعہ سے دوچار ہوگئیں ہیں ایک ایسا ویڈیو کلپ منظر عام پر آیا جس میں انہیں ایک ٹال پلازا پر اسٹاف سے بدکلامی کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ ٹی آر ایس رکن بی شوبھا کو اس ویڈیو میں کریم نگر سے 25 کلو میٹر دور رینی کنٹہ میں ایک ٹال پلازا کے اسٹاف سے مبینہ طور پر اس وقت بد کلامی کرتے ہوئے دکھایا گیا جب ان کی گاڑی کو ’’ وی آئی پی گیٹ ‘‘ سے گذرنے نہیں دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا جب وہ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد پہنچ رہی تھیں۔ سوشیل میڈیا پر گشت کرنے والے کلپ میں ضلع کریم نگر کے حلقہ اسمبلی چوپاڈنڈی کی نمائندگی کرنے والی خاتون رکن شوبھا اور ان کے شوہر، اپنے گن مینس کو اسٹاف پر حملہ کرنے کیلئے اُکسارہے تھے۔ ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ اس رکن اسمبلی کے حامیوں نے ٹال گیٹ کے ایک رکن عملہ کا پیچھا کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT