Thursday , December 13 2018

خاتون رکن پارلیمنٹ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ

حیدرآباد ۔ 22ستمبر ( این ایس ایس ) ارم منزل میں واقع ایک فوجداری عدالت نے آندھراپردیش کے حلقہ لوک سبھا اراکو کی نمائندگی کرنے والی رکن کے گیتا کے خلاف چیک باؤنس کے ایک مقدمہ کے ضمن میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے کیونکہ وہ قبل ازیں وارنٹ کی اجرائی کے باوجود بھی عدالت میں حاضر نہیں ہوسکی تھیں ۔بیان کیا جاتا ہے کہ کے گیتا نے ویشویشورایا انفراسٹرکچر کمپنی سے قرض حاصل کیا تھا اور قرض کی واپسی کیلئے ایک چیک پیش کیا تھا جو کمپنی کی جانب سے بینک میں جمع کئے جانے کے بعد باؤنس ہوگیا تھا ۔ بعد ازاں کمپنی نے رکن پارلیمنٹ کے خلاف پولیس میں ایک شکایت درج کروائی تھی ۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ ارم منزل کی فوجداری عدالت میں زیر سماعت ہے جہاں قبل ازیں ان کی حاضری کیلئے وارنٹ جاری کیا گیا تھا ۔ حاضری میں ناکامی کے بعد اب ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT