Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ٹرین میں حملہ کے بعد لوٹ لیا گیا

خاتون سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ٹرین میں حملہ کے بعد لوٹ لیا گیا

حیدرآباد 12 ستمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ پولیس اکیڈیمی کی ایک خاتون عہدیدار کو نیلور ضلع میں ہفتہ کی صبح اولین ساعتوں میں سمہاپوری ایکسپریس ٹرین میں لوٹ لیا گیا ۔ انہیں مبینہ طور پر مارپیٹ بھی کی گئی ۔ تلنگانہ کی ایک نان کیڈر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس ایم رتنم پولیس اکیڈیمی میں ڈپٹی ڈائرکٹر ہیں۔ ان پر سکندرآباد ۔ گڈور سمہا پوری ایکسپریس ٹرین میں ایک چین چھیننے والے نے حملہ کا نشانہ بنایا اور لوٹ لیا ۔ ان کے چہرہ پر شدید مار پڑے ہیں اور چہرہ پھول گیا تھا ۔ انہیں نیلور میں دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ حملہ آور نے ان کے قبضہ سے سونے کی چین ‘ دو چوڑیاں ‘ دو انگوٹھیاں ‘ دو ہزار روپئے نقد چھین لیا ۔ وہ سکندرآباد سے چینائی جا رہی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT