Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون سے بدسلوکی، سب انسپکٹر گرفتار

خاتون سے بدسلوکی، سب انسپکٹر گرفتار

حیدرآباد 11 اگسٹ (سیاست نیوز) شادی شدہ خاتون سے مبینہ بدسلوکی کے الزام میں میڑچل پولیس نے اُسی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک سب انسپکٹر کو نربھئے ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب سب انسپکٹر ستیش کمار نے شادی شدہ خاتون جو 27 جولائی کو اپنے شوہر کی گمشدگی کی سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کے لئے پولیس اسٹیشن میڑچل پہونچنے پر اُس سے مذکورہ سب انسپکٹر نے بدسلوکی کی اور اُسے مسلسل ہراساں کررہا تھا۔ خاتون نے سب انسپکٹر کی اس حرکت سے دلبرداشتہ ہوکر سائبرآباد پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے شکایت کی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر ستیش کمار کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس پر میڑچل پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر مسٹر کے ششانک ریڈی نے نربھئے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے آج اپنے ہی سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔ ستیش کمار کو پولیس نے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جہاں اُسے عدالتی تحویل میں دیتے ہوئے چرلہ پلی جیل منتقل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT