Tuesday , July 17 2018
Home / جرائم و حادثات / خاتون سے دست درازی اور کمسن لڑکی کی عصمت ریزی پر کیاب ڈرائیور گرفتار

خاتون سے دست درازی اور کمسن لڑکی کی عصمت ریزی پر کیاب ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد ۔ /14 جنوری (سیاست نیوز) رچہ کونڈہ کی کشائی گوڑہ پولیس نے ایک کیاب ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جو خاتون سے دست درازی کے علاوہ کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کے واقعہ میں ملوث ہے ۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس رچہ کونڈہ ڈاکٹر ترون جوشی نے بتایا کہ 29 سالہ کیپ ڈرائیور کے ناگامدھو کرن جو ٹیکسی چلاتا ہے کو پولیس نے خاتون سے دست درازی کے ایک کیس میں حراست میں لیا تھا ۔ کڑی تفتیش کے دوران ڈرائیور کرن نے یہ انکشاف کیا کہ گزشتہ سال اس نے 10 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی اور یہ راز اب تک پوشیدہ تھا ۔ کیپ ڈرائیور مدھو کرن نے تفتیش میں بتایا کہ ہفتہ کی شب اس نے ایک خاتون سے دست درازی کی تھی جبکہ عصمت ریزی کا واقعہ منظر عام پر نہیں آیا ۔ پولیس نے گرفتار کیپ ڈرائیور کو مجسٹریٹ کے مکان پر پیش کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT