Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون سے شادی کے بہانے 7.5لاکھ کا دھوکہ

خاتون سے شادی کے بہانے 7.5لاکھ کا دھوکہ

حیدرآباد ۔ 19اکٹوبر ( سیاست نیوز)  خاتون سے شادی کے بہانے دھوکہ دہی میں ملوث ایک شادی شدہ شخص کو سائبرآباد  پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 43سالہ ششی دھرن کٹاری جس کا تعلق کیرالا پالکڑ سے ہے اور وہ بنگلور میں کمپنی کا ملازم ہے ۔ اُس نے ایک میٹری مونی ویب سائٹ پر اپنا پروفائل تیار کیا اور مادھو پور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے شادی کے سلسلہ میں رابطہ قائم کرتے ہوئے  خود کو لندن کا مستقل باشندہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے خاتون سے شادی اور اس کے لندن کے ویزا کیلئے 7.5لاکھ روپئے اپنے بینک کھاتے میں منتقل کروائے اور بعدازاں ایک گولڈ چین بھی حاصل کرلی ۔ نقد رقم اور طلائی زیورات حاصل کرنے کے بعد ششی دھرن اچانک غائب ہوگیا ۔ جس کے نتیجہ میں سائبرآباد پولیس میں خاتون نے شکایت درج کروائی ۔ پولیس سائبرآباد نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے دھوکہ باز شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ ششی دھرن کو حراست میں لینے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں اور ایک مزید جہیز کی ہراسانی کا مقدمہ بھی درج ہے ۔ اس بات کا پتہ لگایا کہ مذکورہ دھوکہ باز گجرات ‘ کرناٹک اور راجستھان میں بھی اسی قسم کی دھوکہ دہی میں ملوث ہے ۔

TOPPOPULARRECENT