Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / خاتون سے چھیڑ چھاڑ اے پی کے وزیر کا بیٹا پولیس تحویل میں

خاتون سے چھیڑ چھاڑ اے پی کے وزیر کا بیٹا پولیس تحویل میں

حیدرآباد 8 مارچ (پی ٹی آئی) بنجارہ ہلز میں ایک 20 سالہ خاتون ٹیچر سے مبینہ بدسلوکی و چھیڑ چھاڑ کے الزام کے تحت گرفتار شدہ آندھراپردیش کے وزیر سماجی بھلائی راویلا کشور بابو کے بیٹے راویلا سشیل کو ایک مقامی عدالت نے دو دن کے لئے پولیس تحویل میں دے دیا۔  سشیل اور رمیش کے خلاف تین دن قبل دفعہ 354 (خاتون کی عصمت پامال کرنے کے ارادہ سے مجرمانہ زبردستی) اور دفعہ 504 (خاتون کی عزت و عصمت کی توہین کے ارادہ سے ناشائستہ حرکت یا لفظ کے استعمال) کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔ 20 سالہ خاتون ٹیچر کی شکایت کے مطابق جمعرات کی شام اُس کی اسکول سے واپسی کے دوران ایک کار نے جس پر ’’ایم ایل اے‘‘ کا اسٹیکر چسپاں تھا، اس کا تعاقب کیا، جس کے ڈرائیور اور اس میں سوار ایک شخص نے جو حالت نشہ میں تھے فحش الفاظ کا استعمال کیا اور اس کو کار میں آنے کے لئے کہا۔ مسافر نے جس کے ہاتھ پر ’ٹیٹو‘ تھا اُس کو کار میں کھینچنے کی کوشش کیا تھا۔ چیخ و پکار پر اس کا شوہر جو قریب ہی تھا اور دوسرے وہاں پہونچ گئے اور سشیل اور ڈرائیور کی پٹائی کی ۔ عدالت نے سشیل اور اس کے ڈرائیور ایم رمیش کی درخواست ضمانت مسترد کردیا۔ یہ دونوں اتوار کو گرفتاری کے بعد عدالتی تحویل میں تھے۔

TOPPOPULARRECENT