Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / خاتون سے چھیڑ چھاڑ پر فرقہ وارانہ تصادم،4 افراد زخمی ، حملہ آور فرار

خاتون سے چھیڑ چھاڑ پر فرقہ وارانہ تصادم،4 افراد زخمی ، حملہ آور فرار

مظفر نگر ۔ 24 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع شاملی میں کندھلا پولیس اسٹیشن کے تحت موضع گنگیرو کے ہفتہ واری بازار میں ایک خاتون کو ہراساں کرنے پر گروہی تصادم ہوگیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ تصادم اس وقت ہوا جب ایک فرقہ کے افراد ہفتہ واری مارکٹ میں خریداری میں مصروف ایک خاتون سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی ۔ باور کیا جاتا ہے کہ یہ افراد غیر مقامی تھے ۔ گاؤں کے چند لوگوں نے جب اعتراض کیا تھا بحث و تکرار شروع ہوئی جس کے بعد دو گروپس کے درمیان مار پیٹ میں 4 افراد زخمی ہوئے ۔ تصادم میں زخمی مومن ، رشید ، وسیم اور اجو کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔

دھماکو آلہ پھٹنے سے ایک نوجوان شدید زخمی
لکھی سرائے ( بہار ) ۔ 24 ۔ دسمبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : نکسلائٹس سے متاثرہ ضلع لکھیم پور سرائے میں آج ایک ترقی یافتہ دھماکو آلہ (IED) پھٹ پڑنے سے ایک 26 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔ چنان پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پنکج کمار جھا نے بتایا کہ یہ دھماکو آلہ ایک اسٹیل کے ڈبہ میں رکھ کر ایک زیر تعمیر پل کے نیچے چھپایا گیا تھا جب ایک نوجوان ضرورت سے فارغ ہونے وہاں پہنچا اور اسٹیل ڈبہ دکھائی دینے پر اسے اٹھانے کی کوشش کرتے ہی پھٹ پڑا جس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT