Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / خاتون سے چھیڑ چھاڑ پر 8 افراد گرفتار

خاتون سے چھیڑ چھاڑ پر 8 افراد گرفتار

مرزاپور 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے آج 8 افراد کو مبینہ طور پر ایک سیاح خاتون کو ہراساں کرنے اور فرانسیسی سیاح کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اِس واقعہ میں فرانسیسی سیاح کے زخمی ہوجانے کی اطلاع ہے۔ اطلاع کے مطابق 8 افراد پر مشتمل گروپ کی جانب سے ایک خاتون کے ساتھ مار پیٹ اور چھیڑ چھاڑ کے دوران جب مذکورہ سیاح نے مداخلت کی تو اسے بھی زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT