Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا شخص گرفتار

خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا شخص گرفتار

شمس آباد ۔ /24 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد کے محلہ ردراکالونی کی ایک خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ اس کا پڑوسی ایم سرینواس اسے مسلسل چھیڑ رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے اس کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرینواس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔
انٹر میں ناکامی پر طالبہ کی خودکشی
حیدرآباد /24 مئی ( سیاست نیوز ) انٹرمیڈیٹ میں ناکام ایک طالبہ کی خودکشی کا واقعہ مومن پیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ پروہنا جو مومن پیٹ علاقہ کے ساکن نرسمہلو کی بیٹی تھی ۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں یہ طالبہ ناکام ہوگئی تھی ۔ جس نے 15 مئی کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT