خاتون صحافی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے گرفتار

ممبئی۔/18مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے چار افراد کو ایک نیوز چینل کی خاتون صحافی کے ساتھ جنسی دست درازی اور اس کے ساتھی کیمرہ مین کو زدوکوب کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا ۔ دریں اثناء ایک پولیس آفیسر نے کہا کہ اب تک چار افراد کی گرفتاری عمل میں ائی ہے جبکہ مزید 30تا40 افراد پولیس کو مطلوب ہیں۔یہ واقعہ مضاتی علاقہ اندھیری میں پیش آیا۔

ممبئی۔/18مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے چار افراد کو ایک نیوز چینل کی خاتون صحافی کے ساتھ جنسی دست درازی اور اس کے ساتھی کیمرہ مین کو زدوکوب کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا ۔ دریں اثناء ایک پولیس آفیسر نے کہا کہ اب تک چار افراد کی گرفتاری عمل میں ائی ہے جبکہ مزید 30تا40 افراد پولیس کو مطلوب ہیں۔یہ واقعہ مضاتی علاقہ اندھیری میں پیش آیا۔ اسوقت خاتون صحافی اور اس کا کیمرہ مین ساتھی کسی شوٹ سے واپس آرہے تھے کہ ملزمین نے ان کا راستہ روک لیا ۔ پولیس نے تمام ملزمین کے خلاف معاملات درج کرلیئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

مچھلی پکڑنے پر تشدد، ایک ہلاک
موری گاؤں۔ /18مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے دو گروپس کے درمیان ہوئی جھڑپ او ر تشدد کو روکنے کیلئے فائرنگ کردی جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تشدد ایک کرائے پر دیئے گئے تالاب میں مچھلی پکڑنے پر شروع ہوا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ عین الحق نے میڈیا کو بتایا کہ مہلوک شخص کی 19سالہ بسوا جیت بورڈولوئی کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کو موری گاؤں سیول ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT