Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / خاتون عملے کے سامنے مشت زنی کرنے والا دہلی پولیس کانسٹبل برطرف‘ محکمہ جاتی تحقیقات کا آغاز

خاتون عملے کے سامنے مشت زنی کرنے والا دہلی پولیس کانسٹبل برطرف‘ محکمہ جاتی تحقیقات کا آغاز

نئی دہلی:مبینہ طور پر لیڈی کانسٹبل کے سامنے مشت زنی کا مرتکب دہلی پولیس کانسٹبل کو برطرف کردیاگیا ہے۔نیوز18میں شائع خبر کے مطابق پولیس نے کہاکہ ہے کہ ملزم کانسٹبل کو برطرف کئے جانے کے بعد محکمہ جاتی تحقیقات کا بھی آغاز کیاگیا ہے۔

 

اس کانسٹبل کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بھی امکانات ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ کانسٹبل نے ہفتہ کی رات کو مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں دوخاتون کانسٹبل خراب ارادے کے ساتھ چھونے کا کام کیا۔

بعدازاں ایک گھنٹے کے بعد اس نے ساوتھ ویسٹ دہلی کے جھاروڈا کالان پولیس ٹریننگ سنٹر کے مس میں دوسری ساتھی پولیس کانسٹبل کے سامنے مشت زنی کی۔جب سینئر افسروں کو ا س شرمناک حرکت کی اطلاع ملی تو اس کے خلاف کاروائی کی گئی۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضرور ی ہے کہ اس قسم کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

حال ہی میں ساوتھ ویسٹ دہلی کے گریٹر کیلاش میں ایک 32سالہ شخص کوجرمن خاتون اوگلنگ کی پی ایچ ڈی ڈگری کے اعزاز کے دوران برسرعام مشت زنی کرنے کی وجہہ سے گرفتار کرلیاگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT