خاتون فٹبالر ہوپ سولو تشدد کے الزام سے بری

سیاٹل ۔15جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی خاتون فٹ بال اسٹار ہوپ سولو گھریلو تشدد کے مقدمے سے بری ہوگئی ہیں۔33 سالہ ہوپ کے خلاف اپنے گھر میں جھگڑے کے دوران بہن اور بھانجے کو پیٹنے کا الزام تھا۔ مقدمہگذشتہ برس جون سے زیر سماعت تھا۔ ان کے وکیل کے بموجب مقدمہ میں خود ہوپ زیادتی کا شکار ہوئیں، لڑائی کے دوران بہن کے بیٹے نے ان کے سر پر جھاڑو سے

سیاٹل ۔15جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی خاتون فٹ بال اسٹار ہوپ سولو گھریلو تشدد کے مقدمے سے بری ہوگئی ہیں۔33 سالہ ہوپ کے خلاف اپنے گھر میں جھگڑے کے دوران بہن اور بھانجے کو پیٹنے کا الزام تھا۔ مقدمہگذشتہ برس جون سے زیر سماعت تھا۔ ان کے وکیل کے بموجب مقدمہ میں خود ہوپ زیادتی کا شکار ہوئیں، لڑائی کے دوران بہن کے بیٹے نے ان کے سر پر جھاڑو سے ضرب لگائی تھی اور بندوق بھی تان لی تھی۔ جبکہ مقدمے کی کارروائی کے دوران ان کی بہن اور بھانجے نے عدالت سے تعاون نہیں کیا۔ اس بارے میں ہوپ کے بھانجے نے کہا کہ انہوں نے خود اور اپنی والدہ کے بچاؤ میں یہ سب کیا۔ خالہ مجھ پر حملہ آور ہورہی تھیں، اس موقع پر میں کباڑ خانے پڑی ناکارہ بندوق اٹھا لیا میرے پاس کوئی اور چارہ نہیں تھا۔ پھر وہ گھر سے چلی گئیں لیکن کچھ دیر لوٹیں اور میری ماں کو مارنے لگیں، میں ان کے دفاع میں ہوپ پر جھاڑو سے حملہ کیا۔ واضح رہے کہ ہوپ سولو نے بحیثیت گول کیپر دو اولمپکس میں امریکہ کی نمائندگی کی ہے جس میں انہوں نے گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ہوپ نے اس واقعہ پر مداحوں ، ساتھی کھلاڑیوں اور فٹ بال حکام سے معذرت کی تھی اور کہا تھا کہ میں اپنے افراد خاندان سے محبت کرتی ہوں لیکن اس طرح کے واقعات ہر گھر میں ہوتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT