Monday , May 28 2018
Home / ہندوستان / خاتون مسافر اور ایرانڈیا عہدیدار کا ایک دوسرے پر طمانچہ رسید

خاتون مسافر اور ایرانڈیا عہدیدار کا ایک دوسرے پر طمانچہ رسید

طیارہ میں سوار ہونے سے روکنے پر خاتون مسافر برہم ، دہلی ایرپورٹ پر ہنگامہ
نئی دہلی۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون مسافر اور ایرانڈیا کے ڈیوٹی مینیجر نے آج صبح اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ایرپورٹ پر ایک دوسرے کو طمانچہ رسید کیا۔ مسافر کو اس کے طیارہ سے تاخیر سے رپورٹ کرنے کی وجہ سے طیارہ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ خاتون مسافر نے ایرانڈیا کی دہلی ۔ احمدآباد فلائیٹ بُک کروائی تھی جو صبح 5 بجے روانہ ہونے والی تھی لیکن چیک اِن کاؤنٹر پر رپورٹ کرنے میں تاخیر ہوئی۔ اس نے طیارہ میں سوار ہونے کے لئے 75 منٹ قبل ایرپورٹ کرنے کے بجائے صرف 40 منٹ پہلے کاؤنٹر پر پہنچ کر رپورٹ کی۔ اس مسئلہ پر بحث و مباحثہ کے بعد اس سے کہا گیا کہ وہ ایرانڈیا کے ڈیوٹی مینیجر سے ملے جہاں گرماگرم بحث ہوئی اور اس خاتون مسافر نے لیڈی ایرلائینس اسٹاف کو طمانچہ رسید کیا جس نے پلٹ کر خاتون مسافر کو بھی طمانچہ مارا۔ دونوں نے بعدازاں ایک دوسرے سے معذرت چاہی اور معاملہ کو دوستانہ طریقہ سے حل کرلیا گیا۔ ایرانڈیا کے ترجمان نے کہا کہ لیڈی پاسنجر نے ایرانڈیا کے کاؤنٹر پر تاخیر سے پہنچ کر چیک اِن کرانے سے انکار کیا تو بحث شروع ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT