Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / خاتون مسافر سے جھگڑے کے بعد امریکن ایرلائنس کی معذرت خواہی

خاتون مسافر سے جھگڑے کے بعد امریکن ایرلائنس کی معذرت خواہی

سان فرانسسکو ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) امیریکن ایئر لائنز نے اپنے ایک ملازم کو سان فرانسسکو میں ایک بچہ گاڑی (پرام) پر خاتون کے ساتھ جھگڑا کرنے پر ملازمت سے نکال دیا ہے۔اس واقعے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے مسافر کا کہنا ہے کہ جب اس ملازم نے زبردستی پرام ہٹانے کی کوشش کی تو وہ اس بچے کی ماں کو جا کر لگی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وہاں موجود ایک اور مسافر نے انھیں روکنے کی کوشش کی تو اس ملازم نے کہا کہ ’مجھے مارو! آؤ، آجاؤ سامنے۔‘ ’ہماری پرواز پر گھسیٹنا منع ہے‘ یونائیٹڈ ایئر لائنز کے سربراہ نے معافی مانگ لی۔ امیریکن ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ ’وہ اس خاتون مسافر اور ان کے خاندان کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے انتہائی معذرت خواہ ہیں۔‘ امیریکن ایئر لائنز کے جہاز پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سان فرانسسکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پرواز 591 اڑنے کے لیے تیار تھی۔ فیس بک پر ویڈیو پوسٹ کرنے والے مسافر سورین ادیانتھایا کا کہنا ہے کہ جو ویڈیو انھوں نے اپ لوڈ کی ہے اس سے قبل ’اس ملازم نے انتہائی غصے سے پرام اس بچے کی ماں سے لی، جس دوران پرام اس خاتون کو لگی اور بہت ہی کم فاصلے سے وہ بچہ محفوظ رہا۔‘

TOPPOPULARRECENT