Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / خاتون مسافر کا جنسی استحصال ، کیاب ڈرائیور گرفتار

خاتون مسافر کا جنسی استحصال ، کیاب ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد /27 ستمبر ( سیاست نیوز ) خاتون مسافر کو ہراساں کرنے اور جنسی استحصال کی مبینہ کوشش کے الزام میں شی ٹیم نے ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ کیاب ڈرائیور شیوا کمار کو شی ٹیم نے فوری حرکت میں آتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک خاتون جو گولی دوڈی علاقہ سے لنگم پلی اسٹیشن جانا چاہتی تھی اس خاتون نے شیرنگ کیاب بک کروائی تھی جو اولا کمپنی کی تھی ۔ جیسے ہی خاتون نے کار میں سفر شروع کیا تھوڑی دور کے فاصلہ کے بعد دو مسافر گاڑی سے اتر گئے اور شکایت گذار خاتون اور ڈرائیور دونوں کار میں موجود تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو کیاب میں تنہا دیکھ کر ڈرائیور نے اسے پریشان کرنا شروع کردیا ۔ اس سے نمبر حاصل کرنے کی کوشش میں بار بار پریشان کر رہا تھا اور اس نے خاتون کی جانب سے انکار اور وجہ پوچھنے پر گاڑی کے رخ کو موڑ دیا اور ایکسپریس وے شمس آباد کی جانب لے گیا تاہم جیسے ہی کیاب آرام گھر کے علاقہ میں پہونچی تو خاتون نے دوبارہ وجہ طلب کی اور جیسے ہی اسے شبہ ہوا اس شکایت گذار خاتون نے کیاب میں چیخ و پکار شروع کردی ۔ خاتون کے چیخ پکار سے پریشان ہوکر شیوا کمار نے اسے آرام گھر چوراہے پر چھوڑ دیا اور فرار ہوگیا ۔ تاہم خاتون محفوظ انداز میں اپنے مکان واقع ونستھلی پورم پہونچی اور واٹس اپ کے ذریعہ شی ٹیم کو شکایت کردی ۔ شکایت گذار خاتون نے کیاب ڈرائیور کا فون نمبر اور گاڑی کا نمبر حوالے کیا ۔ شی ٹیم نے شکایت حاصل ہونے کے فوری بعد حرکت میں آتے ہوئے کیاب ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT