Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / خاتون مسافر کی شکایت پر مسافر کو طیارہ سے نکل جانے کی ہدایت

خاتون مسافر کی شکایت پر مسافر کو طیارہ سے نکل جانے کی ہدایت

لندن ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لندن جانے والے ایزی جیٹ کے ایک طیارہ سے ایک برطانوی مسافر کو طیارہ سے اس وقت اتار دیا گیا جب اس کے ساتھ بیٹھی ہوئی ایک خاتون مسافر نے شکایت کی کہ وہ خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہی ہے۔ طیارہ روم کے فیموسینو سے لندن کے گیٹویک ایرپورٹ کے لئے پرواز کرنے والا تھا۔ مسافر میگھاری یمبتے ٹیسفیجیورگس کو طیارہ سے باہر جانے کی ہدایت کی گئی۔ بعدازاں اس نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ سے اتارنے کے بعد بھی اطالوی حکام نے اس سے کئی سوالات پوچھتے ہوئے اسے ذہنی طور پر ایذاء پہنچانے کی پوری کوشش کی اور اس کے بعد تقریباً 15 گھنٹوں تک اسے ایرپورٹ پر ہی انتظار کرنا پڑا۔ قبل ازیں پائلٹ نے طیارہ میں کوئی تکنیکی نقص بتاتے ہوئے پرواز میں تاخیر کا اعلان کیا تھا۔ تاہم کچھ دیر بعد کیبن عملہ کے کچھ لوگوں نے مسافروں سے پوچھا کہ آیا اس میں میگھاری یمنے نام کا کوئی مسافر ہے؟! جب میں نے آگے  بڑھ کر اپنے آپ کو پیش کیا تو کاک پٹ کے قریب پولیس اس کی منتظر تھی اور اسے فوری طیارہ سے نکل جانے کی ہدایت کی گئی۔ وجہ پوچھنے پر بتایا گیا کہ اس کی ساتھ والی نشست پر جو خاتون مسافر بیٹھی ہوئی ہے وہ خود کو اس کی موجودگی میں محفوظ تصور نہیں کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT