Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / خاتون معتمرین کیلئے مسجد حرام میں 1000 لیڈیزگائیڈ کی خدمات

خاتون معتمرین کیلئے مسجد حرام میں 1000 لیڈیزگائیڈ کی خدمات

ریاض۔ 13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران اندرون اور بیرون ملک سے بیت اللہ کی زیارت اور عمرہ کی سعادت کیلئے آنے والے مسلمانوں کی رہنمائی کی خاطر بڑی تعداد میں مرد حضرات تعینات کئے ہیں وہیں خاتون معتمرین کی رہنمائی کیلئے 1040 پیشہ ور خواتین گائیڈز کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔مسجد حرام میں امور نسواں کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر فاطمہ بنت زیدان الرشود نے بتایا کہ بیت اللہ کی زیارت کی سعادت کے حصول کیلئے آنے والی خواتین کی رہنمائی کیلئے امسال 1040 پیشہ ور اور تعلیم یافتہ خواتین گائیڈز تعینات کی گئی ہیں جو خواتین کو شرعی امور میں رہنمائی ، اللہ کے گھرکے آداب اور مسجد حرام بالخصوص عمرہ سے متعلق امور میں ان کی رہنمائی کافریضہ انجام دیتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT