Friday , August 17 2018
Home / دنیا / خاتون نرس پر اقدام قتل ، ہندوستانی کو عمرقید کا سامنا

خاتون نرس پر اقدام قتل ، ہندوستانی کو عمرقید کا سامنا

سنگاپور ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی شہری کو ایک خاتون نرس کے ساتھ بے تکلفی اختیار کرنے، جنسی استحصال اور اقدام قتل کی پاداش میں سزائے عمرقید یا پھر 20 سال کی سزائے قید دی جاسکتی ہے۔ خاتون نرس نے 34 سالہ ہندوستانی نژاد شخص کے ارادوں کو بھانپ لیا تھا اور مزاحمت کی تھی۔ فی الحال عدالتی دستاویز میں ہندوستانی ملزم کے نام کو مخفی رکھا گیا ہے۔ ملزم کا استدلال ہیکہ ڈسمبر 2013ء میں رونما ہوئے واقعہ میں اس کا خاتون نرس کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس سے ملاقات کے وقت اس نے (ملزم) ایک چاقو بھی اپنے ساتھ رکھا تھا کیونکہ وہ خاتون نرس کے سامنے خودکشی کرنا چاہتا تھا۔ تاہم ملزم نے یہ بھی کہا کہ اسے بالکل یاد نہیں کہ وہ کیا حالات تھے جس کے تحت اس نے خاتون نرس کو چاقو گھونپ دیا۔ تاہم جسٹس ووبی لی ملزم کے بیان سے متاثر نہیں ہوئے اور فیصلہ سنایا کہ جس طرح ملزم نے پے در پے اور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے چاقو کے وار کئے اس سے معاملہ کی سنگینی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ملزم کو عمرقید یا 20 سال کی سزاء ہوسکتی ہے جبکہ چھڑیاں مارے جانے یا جرمانہ عائد کئے جانے کے بھی امکانات ہیں۔

چین کے چیلنجنگ موقف کو نظرانداز کرنا
خطرناک : امریکی ایڈمرل
واشنگٹن ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک اعلیٰ سطحی کمانڈر نے آج چین سے متعلق تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چین نے اس وقت علاقائی طور پر جو موقف اختیار کیا ہے اور جس طرح اپنی دفاعی طاقت کو بڑھا رہا ہے، اس سے جلد ہی امریکہ کو چیلنج والی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اسے نظرانداز کرنا خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔ انڈوپیسیفک خطہ پر کانگریشنل سماعت کے دوران جسے ایوان کی مسلح خدمات کمیٹی کی جانب سے منظم کیا گیا تھا، ایڈمرل ہیری ہیریس نے قانون سازوں سے کہا کہ چین متنازعہ میری ٹائم پر بھی خودمختار ہونے کی کوشش کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT