Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / خاتون نکسلائیٹس کو جنسی ہراسانی کی اطلاعات : حکومت کا ادعا

خاتون نکسلائیٹس کو جنسی ہراسانی کی اطلاعات : حکومت کا ادعا

نئی دہلی 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا کہ سینئر نکسلائیٹ قیادت کی جانب سے اپنے کیڈر میں قبائلی خواتین کی جنسی ہراسانی کے واعات مختلف ریاستوں میں سامنے آئے ہیں۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن ریجیجو نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ قبائلی ماؤیسٹوں اور نکسلائیٹس کی جانب سے خواتین کی جنسی ہراسانی کے کئی واقعات حکومت کے علم میں آئے ہیں۔ ہتھیار ڈالنے والے کئی ارکان نے یہ بات بتائی ہے ۔ یہ واقعات اوڈیشہ ‘ مہاراشٹرا ‘ بہار ‘ جھارکھنڈ اور دوسری ریاستوں میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کی میڈیا میں اطلاعات آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ بھی اطلاع ہے کہ کچھ خاتون ماویسٹوں کو اسقاط حمل پر مجبور کیا جارہا ہے ۔حکومت ان اطلاعات کا جائزہ لے رہی ہے ۔

خالصتان کی تائید کرنے والا
تیسرا عسکریت پسند گرفتار
جموں ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں پولیس نے آج ادعا کیا کہ مزید ایک شخص کو خالصتان کی تائید کرنے والے دو مبینہ دہشت گردوں کو پنجاب پولیس نے ان کے ایک دہشت گرد حملہ کے منصوبہ کو ناکام کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ آئی جی پی (جموں زون) راجیش کمار نے کہا کہ سورن سنگھ کو ہرپریت سنگھ اور کرن جیت کے ساتھ جموں کے میران صاحب علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس نے جموں پولیس کے ساتھ ان کے ٹھکانوں پر دھاوا کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT