Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون نے شوہر کی دوسری شادی رکوادی ‘ عین وقت پر ہنگامہ

خاتون نے شوہر کی دوسری شادی رکوادی ‘ عین وقت پر ہنگامہ

حیدرآباد۔ 7 ستمبر (سیاست نیوز) پرانے شہر میں ایک شادی کی تقریب اس وقت افراتفری کا شکار ہوگئی جب دولہے کی پہلی بیوی نے مداخلت کرکے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مجمع کے ساتھ شوہر کی شادی رکوانے پہنچی خاتون ؤ بارتیوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ پہلی بیوی کی ہلچل و باراتیوں میں بے چینی کو دیکھ کر دولہا بھی فرار ہوگیا، تاہم اس واقعہ کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا بلکہ پولیس کی جمعیت شادی خانہ پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق شوہر کا بیان ہے کہ اس نے پہلی بیوی کو طلاق دیدی ہے جبکہ بیوی کا بیان ہے کہ اسے حق نہیں ملا، ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق خاتون اپنے شوہر منور علی بیگ کے خلاف شکایت کرنے کے بعد گزشتہ دو ماہ سے مائیکے میں اپنے دو بچوں کے ساتھ مقیم تھی۔ ساؤتھ زون ویمن پولیس اسٹیشن نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، تاہم خاتون کا الزام ہے کہ اخراجات کی رقم دیئے بغیر ہراسانی جاری تھی۔ خاتون کا مطالبہ ہے کہ بچوں کا حق دیا جائے جس سے شوہر لاپرواہی کررہا ہے۔ بحث و تکرار اور شور شرابے و تماشہ 6 گھنٹوں تک جاری رہا اور صبح 4 بجے شوہر کو سنتوش نگر پولیس نے طلب کیا اور پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بیگ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے طلاق دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج شام بیگ اور اس کی پہلی بیوی کے درمیان تنازعہ ختم ہو گیا اور دونوں میں صلح ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT