خاتون وکیل حالت نشہ میں مدہوش

ممبئی۔/12 جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک کارپوریٹ وکیل جھانوی گڈکر جنہوں نے حالت نشہ میں ویسٹرن فری وے پر اپنی کار سے ایک ٹیکسی کو ٹکر دے دی تھی اور اس حادثہ میں 2افراد ہلاک ہوگئے تھے، ان کے خون میں الکحل کی سطح مقررہ حد سے 4گنا زائد تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی فارنسک رپورٹ میں یہ توثیق کردی گئی ہے کہ 35سالہ وکیل 9جون کو پیش آئے حادثہ

ممبئی۔/12 جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک کارپوریٹ وکیل جھانوی گڈکر جنہوں نے حالت نشہ میں ویسٹرن فری وے پر اپنی کار سے ایک ٹیکسی کو ٹکر دے دی تھی اور اس حادثہ میں 2افراد ہلاک ہوگئے تھے، ان کے خون میں الکحل کی سطح مقررہ حد سے 4گنا زائد تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی فارنسک رپورٹ میں یہ توثیق کردی گئی ہے کہ 35سالہ وکیل 9جون کو پیش آئے حادثہ کے وقت نشہ میں مدہوش تھی۔ انہوں نے بتایا کہ قانونی طور پر شراب نوشی کی اسی قدر اجازت ہے کہ 100ملی لیٹر خون میں0 3ملی گرام الکحل ہولیکن گڈکر کے نمونہ کی جانچ میں 100ملی گرام خون میں 120 ملی گرام الکحل پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے یہ پتہ چلایاکہ حادثہ کی رات گڈکرنے میرین ڈرائیو کی ایک ہوٹل میں 6پیگ ( جام ) وہسکی پینے کے بعد بھی جنوبی ممبئی میں ایک پب ( شراب خانہ ) گئی تھی اور اس خصوص میں ثبوت کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلیا گیا ہے تاہم پب میں داخلہ کے بعد انہوں نے مزید شراب پی تھی یا نہیں پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹرن فری وے پر منگل کی شب کو گڈکر کی کار سے ٹکرانے کے بعد ٹیکسی میں سوار 2 افراد 55سالہ محمد عبدالسعید اور 50سالہ محمد سلیم سابو والا ہلاک ہوگئے۔ اس حادثہ کے بعد خاتون وکیل کو گرفتار کرکے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

جموں میں نشہ آور پودے ضبط
جموں ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : پولیس نے آج جموں میں ایک شخص کو گرفتار کر کے 3.5 کلو نشہ آور پودے ضبط کرلیے ۔ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر پولیس نے بکرم چوک ناکہ پر ایک شخص کو روک کر تلاشی لی جس کے بیاگ سے 3.5 نشہ آور پودے دستیاب ہوئے ۔ ملزم کی شناخت بحیثیت اوم پرکاش پیشہ سے پینٹر کی گئی جس کے خلاف NDPS ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT