Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ

خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ

25 سالہ خاتون 60 فیصد جھلس گئی ۔ حالت تشویشناک
حیدرآباد 21 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) سکندرآباد کے لالہ گوڑہ علاقہ میں آج ایک 25 سالہ خاتون کو اس کے مبینہ عاشق نے سر عام پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور اب یہ خاتون دواخانہ میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ یہ واقعہ آج شام 6.45 بجے لالہ گوڑہ علاقہ میں پیش آیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بموجب یہ خاتون ایک المونیم فیبریکیشن یونٹ میں ریسپشنسٹ کی حیثیت سے کام کر تی ہے ۔ اسے اس مقام پر ایک شخص نے بلایا تھا ۔ اس مقام پر خاتون کے پہونچتے ہی اس شخص نے ‘ جس کے ہاتھ میں ایک کیان تھا ‘ اچانک ہی اس پر کیروسین چھڑک دیا اور آگ لگادی ۔ وہ فوری یہاں سے فرار ہوگیا ۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ اس خاتون کی چیخ و پکار سن کر مقامی افراد اور راہ گیروں نے اس کی مدد کی اور آگ
بجھانے کا کام کیا ۔ متاثرہ خاتون کو فوری ایک دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔ پولیس کے بموجب یہ خاتون 60 فیصد تک جھلس گئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس عہدیدار کے بموجب ایسا لگتا ہے کہ ملزم اس خاتون کا عاشق تھا اور وہ مبینہ طور پر اسے ہراساں کر رہا تھا ۔ عہدیدار نے بتایا کہ تاہم اس خاتون نے اس شخص یا اس کی ہراسانی سے گھر والوں کو مطلع نہیں کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT