Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / خاتون کانسٹبل کی خود کشی

خاتون کانسٹبل کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک خاتون کانسٹبل نے خود کشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر کے اقدام خود کشی سے دل برداشتہ ہو کر اس خاتون نے انتہائی اقدام کیا ۔ وہ سی آئی ایس ایف میں کانسٹبل تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ پرتبھا دیوی جو ہیمنت راؤ کی بیوی تھی ، کوارٹر نمبر 302 میں رہتی تھی اس خاتون کانسٹبل کی شادی ایک سال قبل اترپردیش کے ساکن ہیمنت کمار سے ہوئی تھی ۔ کل اس خاتون کو فون پر اطلاع دی گئی تھی کہ اس کے شوہر نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ہے اس بات سے پریشان دیوی نے کمانڈنٹ انسپکٹرس سے چھٹی طلب کی جس کو فوری طور پر دو ہفتہ کی چھٹی منظور کردی گئی ۔ دیوی کی حالت دیکھ کر ساتھی کانسٹبل خاتون نے اسے اپنے کوارٹر میں رکھ لیا تاہم رات دیر گئے پرتبھادیوی اپنے کوارٹرس گئی اور اس نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT