Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خاتون کا اقدام خودکشی

خاتون کا اقدام خودکشی

یلاریڈی۔ 16 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے جلدی پلی موضع میں 20 سالہ ساؤندریا نے خود پر کیروسین چھڑک کر اقدام خودکشی کی۔ سب انسپکٹر مسٹر راج شیکھر نے بتایا کہ سوندریا کی کنچمل موضع کے سائیلو سے شادی انجام پائی۔ شادی کے کچھ دن بعد سے سوندریا کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں رہ رہی تھی۔ اس لئے وہ اپنے میکے چلے آئی اور دوسرے دن اپنے ہی گھر میں کیروسین ڈال کر آگ لگالی جس پر افراد خاندان نے اسے 108 ایمبولینس کے ذریعہ سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔ پولیس کا کیس درج کرکے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT