Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / خاتون کرکٹرس کی آمدنی میں اضافہ کا مطالبہ زور

خاتون کرکٹرس کی آمدنی میں اضافہ کا مطالبہ زور

دبئی ۔13 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے خواتین کرکٹرز کیلئے آواز بلند کردی ہے اورکونسل کی اعلیٰ عہدیدار کلیئر کونر نے کہا ہے کہ آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ کو مثال بناتے ہوئے خواتین کھلاڑیوں کو دی جانے والی مراعات میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ وہ مالی مشکلات کے باعث کرکٹ کو خیرباد کہنا چھوڑ دیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی خواتین کھلاڑیوں کی کمیٹی کی سربراہ سابق انگلش کپتان کلیئر کونر کے مطابق سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ خواتین کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیںاگر ہم ان کھلاڑیوں کا خیال نہیں کریں گے تو وہ کرکٹ سے الگ ہو کر دیگر کھیلوں کی طرف راغب ہوں گی یا ملازمتوں کے دیگر مواقع ڈھونڈیں گی۔ یاد رہے کہ اس مرتبہ خواتین کا عالمی کپ انگلش ٹیم نے جیتا تھا اور اس ٹورنمنٹ کی کامیابی کو خواتین کی کرکٹ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا کیونکہ نا صرف اسٹیڈیمز میں شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی بلکہ ٹیلی ویژن پر بھی اسپانسرز کی دلچسپی قابل ستائش رہی۔ اس تناظر میں بحث جاری ہے کہ خواتین کی کرکٹ سے ہونے والی عالمی کمائی سے کھلاڑیوں کو کیا حصہ مل رہا ہے۔آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ کے بعد دنیا کے امیر ترین بی سی سی آئی نے بھی کہا ہے کہ وہ خواتین کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرے گا تاہم اس حوالے سے تفصیل جاری نہیں کی گئی۔کونر کے مطابق اس کھیل میں مردوں کو زیادہ مراعات دی جاتی ہیں جبکہ خواتین پر توجہ نہیں دی جا رہی ۔

TOPPOPULARRECENT