Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / خاتون کسانوں کے استحکام کیلئے دودھ کے کاروبار کو فروغ

خاتون کسانوں کے استحکام کیلئے دودھ کے کاروبار کو فروغ

کاماریڈی میں وجئے ڈیری سنٹر کا افتتاح ، ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی کا

کاماریڈی میں وجئے ڈیری سنٹر کا افتتاح ، ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی کا
کاماریڈی:2؍ فروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنہرے تلنگانہ کے قیام کے مقصد سے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی کاماریڈی میں وجئے ڈائری دودھ کے پیاکٹس کی تیاری کے سنٹر کا افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کسانوں کو مستحکم کرنے کی غرض سے دودھ کے کاروبار کو فروغ دیا جارہا ہے کسانوں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریاست کی چار کروڑ آبادی میں سے دو کروڑ 50 لاکھ افراد دیہاتوں میں رہ رہے ہیں جبکہ شہروں میں ایک کروڑ 50 لاکھ افراد رہ رہے ہیں دیہاتوں میں رہنے والے کسانوں کی جانب سے کاشت کی وجہ سے ہی شہروں میں رہنے والے افراد کے کھانے پینے کا سامان مہیا کیا جارہا ہے۔ ٹی آرایس حکومت زرعی شعبہ کو فروغ دینے کیلئے ماویشیوں اور پولٹری صنعت کو فروغ دینے اور کسانوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے قرضہ جات کی فراہمی کی جارہی ہے۔ استری نیدھی کے تحت جو جانور خریدنے کی صور ت میں 80 ہزار روپئے دیا جارہا ہے اور جانوروں پر منحصر رہتے ہوئے کاروبار کرنے والے کسانوں کو نابارڈ کے ذریعہ پانچ تا دس جانور خریدنے کیلئے قرضہ جات فراہم کئے جارہے ہیں۔ ضلع میں سابق میں استری نیدھی کے تحت 950 افراد کو نابارڈ کے تحت قرضہ جات فراہم کئے گئے۔ چیف مسنٹر اقتدار پر آنے کے بعد دودھ کی قیمت میں چار روپئے اضافہ کیا گیا ۔ وجئے ڈائری کے تحفظ کیلئے جانوروں پر قرضہ جات دئیے جارہے ہیں لہذا کسان جانور خریدتے ہوئے دودھ کی صنعت کو فروغ دیں ۔ ترکاری کی کاشت کرنے والے کسانوں کو 250 کروڑ روپئے کی سبسیڈی دی جارہی ہے۔ جاریہ سال ایک ہزار ایکر تک کے کسانوں کو 250 کروڑ روپئے کی سبسیڈی دی گئی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کاماریڈی گمپا گوردھن نے اپنی تقریر میں کہا کہ تلنگانہ حکومت کے قیام کے بعد کسانوں سے قرضہ جات کی معافی کے علاوہ دودھ کی صنعت کے فروغ کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے کا اظہار چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کو حاصل ہوا ہے تاکہ آنے والے دنوں میں دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوسکے اور اس صنعت کو فروغ حاصل ہوسکے ۔ اس موقع پر ڈ ی سی ایم ایس کے چیرمین ایم کے مجیب الدین، تلنگانہ وجئے ڈائری فیڈریشن منیجنگ ڈائریکٹر ایس سرینواس، آئی کے پی پی ڈی وینکٹیشم، آرڈی او ناگیش و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT