Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / خاتون کو برہنہ گشت کروایا گیا بہو کے رشتہ داروں نے زدوکوب کیا

خاتون کو برہنہ گشت کروایا گیا بہو کے رشتہ داروں نے زدوکوب کیا

بھنڈ (مدھیہ پردیش) 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 45 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر برہنہ کرکے گشت کروایا گیا اور اُس کی بہو کے رشتہ داروں نے زدوکوب بھی کیا۔ یہ واقعہ قصبہ لاہر میں پیش آیا۔ پولیس کے بموجب 5 ملزمین بشمول ایک خاتون کی شناخت کرکے اُن کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا ہے۔ پولیس کے بموجب واقعہ میں ملوث افراد قبل ازیں بھی جرائم میں ملوث رہ چکے ہیں۔وہ متاثرہ خاتون کے بیٹے کی اُن کے خاندان کی ایک لڑکی سے شادی پر برہم تھے۔

TOPPOPULARRECENT