Friday , November 17 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کو بے ہوش کرکے طلائی زیورات کا سرقہ

خاتون کو بے ہوش کرکے طلائی زیورات کا سرقہ

حیدرآباد 20 جنوری (سیاست نیوز) آر ٹی سی بس میں سفر کرنے والی خاتون کو بیہوش کرنے کے بعد اُس کے گلے سے طلائی زیورات اُڑالئے گئے۔ یہ واقعہ آج سنتوش نگر پولیس اسٹیشن حدود میں اُس وقت پیش آیا جب مہدی پٹنم ڈپو سے وابستہ آر ٹی سی ڈرائیور وجیندر ریڈی اپنی 36 سالہ بیوی بھاگیماں کے ہمراہ سکندرآباد سے اپنے مکان واقع سنتوش نگر 102 بس کے ذریعہ واپس ہورہے تھے کہ دو نامعلوم افراد بس میں سوار ہوئے اور بھاگیماں کو رومال میں بیہوشی کی دوا سنگھائی جس کے نتیجہ میں خاتون بے ہوش ہوگئی جس کے بعد اُس کے گلے میں سارقوں نے 6 تولے وزنی طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا۔ بھاگیماں کچھ دیر کے بعد ہوش میں آئی جس پر اُسے اس بات کا پتہ چلا۔ سنتوش نگر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT