Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / خاتون کو تین بچے تولد، سبھی صحت مند

خاتون کو تین بچے تولد، سبھی صحت مند

ایچوڑہ 22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اللہ تعالیٰ اس کائنات کے اندر وقت بوقت اپنے کرشمے دکھاتا رہتا ہے تاکہ گنہگار بندے خدا کی نشانیوں کو دیکھ کر اُس کی طرف پلٹیں۔ خدا کی نشانیوں کے ظہور کا ایک نظارہ عادل آباد کے رمس میں دیکھنے کو ملا جہاں ایچوڑہ منڈل موضع مادھاپور سے تعلق رکھنے والی شبانہ نامی خاتون کو ایک ساتھ 3 بچے تولد ہوئے جس میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔ زچہ اور تینوں بچے صحت مند ہیں۔ شبانہ بیگم کی یہ تیسری زچگی ہے۔ اس سے قبل شبانہ بیگم کی 2 زچگی نارمل ہوچکی ہے لیکن دونوں مرتبہ بھی بچے زندہ نہیں رہ سکے۔ اس بار ڈیلیوری آپریشن کے ذریعہ کی گئی۔ اس موقع پر تینوں بچوں کو دیکھنے پر رمس میں موجود دیگر افراد نے مسرت کا اظہار کیا۔ شبانہ بیگم کے افراد خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT