Wednesday , December 19 2018

خاتون کو دھمکانے والا وکیل گرفتار

حیدرآباد ۔ /20 فبروری (سیاست نیوز) لنگر حوض پولیس نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور دھمکانے کے الزام میں ایک وکیل کو گرفتار کرلیا ۔ لنگر حوض پولیس کے بموجب مرزا معظم بیگ جو پیشہ سے وکیل ہیں اور یوتھ کانگریس لیڈر بھی ہیں لنگر حوض کی ساکن شہناز حسین جو ایونٹ آرگنائزر بھی ہیں کو سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ کے ذریعہ قابل اعتراض مواد روانہ کررہے تھے ۔ مذکورہ وکیل نے خاتون کو بدنام کرنے کی غرض سے مبینہ طور پر سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹس پر انہیں ہراساں کرنا شروع کیا ۔ لنگر حوض پولیس نے اس ضمن میں مرزا معظم بیگ کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 354-D اور 507 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور سب انسپکٹر ڈی سرینو نے /19 فبروری کو ایڈوکیٹ مرزا معظم بیگ ساکن ہمت پورہ خلوت کو گرفتار کرلیا اور انہیں ضمانت پر پولیس اسٹیشن سے ہی رہا کردیا ۔ ضابطہ کی کارروائی کی تکمیل کے دوران مرزا معظم بیگ نے طبعیت بگڑنے کی شکایت کی جس پر انہیں پہلے وہاں کے ایک قریبی دواخانے منتقل کیا گیا بعد ازاں کاچی گوڑہ میں واقع دوسرے دواخانے میں شریک کیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ مذکورہ وکیل کو زدوکوب نہیں کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT