Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / خاتون کو دھمکیاں جرمین ٹیلر گرفتار

خاتون کو دھمکیاں جرمین ٹیلر گرفتار

 

لاس اینجلس۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق مڈل ویٹ عالمی چیمپئن جرمین ٹیلر کو ایک خاتون کو مارپیٹ کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزامات پر آرکینسس میں پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ماؤ میلے پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق38 سالہ سابق غیر متنازعہ عالمی چیمپئن کو صبح ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ٹیلر کو مبینہ طور پر ایک خاتون کو متعدد مرتبہ اس پر تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے بموجب خاتون نے ٹیلر پر سرخ مرچوں کا سپرے کیا جو اس کے گھر تک اس کا پیچھا کر رہا تھا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا تھا۔

اسٹاگ ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ
حیدرآباد۔20 جولائی (ای میل) اسٹاگ ٹیبل ٹینس اکیڈیمی سے موصولہ خبر کے بموجب تلنگانہ اسٹیٹ رینکنگ اینڈ انٹر اسکول ٹورنمنٹ کا 27 تا 30 جولائی انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ اس ٹورنمنٹ کے اسپانسرس کے ایس ریمنڈس اور ایس بی آئی ہیں جبکہ مقابلے ملک پیٹ میں منعقد ہوں گے۔ ٹورنمنٹ میں شرکت کررہی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے ڈراس عنقریب مکمل کرلیئے جائیں گے کیوں کہ کل دستبرداری کی آخری تاریخ ہے۔

m

TOPPOPULARRECENT