Friday , July 20 2018
Home / ہندوستان / خاتون کو فیس بک پر ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

خاتون کو فیس بک پر ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

بھوبنیشور۔/14 اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اڈیشہ پولیس کی کرائم برانچ نے ایک خاتون کے نام پر جعلی فیس بک اکاؤنٹ کھولنے اور اس سے شادی کرنے ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ کرائم برانچ کے عہدیدار نے بتایاکہ 28 سالہ ملزم راجو رام بسوال کو خاتون کی جانب سے درج کردہ شکایت کی بنیاد پر بھوبنیشور میں واقع اس کے مکان سے گرفتار کیا گ

بھوبنیشور۔/14 اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اڈیشہ پولیس کی کرائم برانچ نے ایک خاتون کے نام پر جعلی فیس بک اکاؤنٹ کھولنے اور اس سے شادی کرنے ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ کرائم برانچ کے عہدیدار نے بتایاکہ 28 سالہ ملزم راجو رام بسوال کو خاتون کی جانب سے درج کردہ شکایت کی بنیاد پر بھوبنیشور میں واقع اس کے مکان سے گرفتار کیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم راجہ رام بسوال کو خاتون کی جانب سے درج کردہ شکایت کی بنیاد پر بھوبنیشور میں واقع اس کے مکان سے گرفتار کیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم کی خاتون سے جان پہچان تھی اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن خاتون پس و پیش کا شکار تھی۔ جسکے بعد ملزم نے خاتون پر شادی کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے شادی نہیں کی تو اس کے اور اس کے ارکان خاندان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پولیس نے بتایا کہ راجہ رام کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ مزید تحقیقات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT