Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / خاتون کو مردہ قرار دے کر جائیداد کی منتقلی ،دو افرادمعطل

خاتون کو مردہ قرار دے کر جائیداد کی منتقلی ،دو افرادمعطل

بلند شہر،4اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کے سیانہ علاقہ میں ایک زندہ خاتون کو مردہ قرار دیکر اس کی جائیداد دوسروں کے نام کرانے کے معاملہ میں لیکھ پال اور ریونیو انسپکٹر کو برطرف کر کے نائب تحصیلدار کی معطلی کیلئے ریونیو کونسل کو رپورٹ بھیجی گئی ہے ۔انتظامیہ کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ یوم تدارک کے موقع پر اچانک جائزہ لینے کل سیانہ آئے میرٹھ ڈویژن کے کمشنر ڈاکٹر پربھات کمار جب لوگوں کی شکایتیں سن رہے تھے تب ہی ایک بزرگ خاتون اپنے وکیل کے ساتھ ان کے سامنے پیش ہوئیں۔خاتون نے بتایا کہ وہ زندہ ہے ، لیکن تحصیل کے عملہ نے انہیں مردہ قرار دے کر ان کے نام درج املاک کو فرضی وصیت کی بنیاد پر کسی دوسرے کے نام کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں تفتیش کی گئی تومعاملہ صحیح پایا گیا۔اس معاملہ میں کمشنر نے موقع پر ہی علاقہ کے لیکھ پال یوگیندر شرما اور ریونیو انسپکٹر رام پال سنگھ کو معطل کردیا،جبکہ نائب تحصیلدار دھرمیندر کمار کے خلاف رپورٹ تیار کر کے ریونیو کونسل بھیجنے کے احکامات دیئے ہیں۔اس معاملہ میں تین ملزمین کے خلاف معاملہ درج کئے جانے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT