Tuesday , December 11 2018

خاتون کو پولیس ہراسانی کا الزام بے بنیاد

حیدرآباد 18 مئی (سیاست نیوز) صنعت نگر پولیس نے حسینہ بیگم کے الزامات پر بالآخر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہاکہ خاتون کو پولیس کی جانب سے کوئی ہراسانی کا سامنا نہیں ہوگا۔ انسپکٹر صنعت نگر پولیس وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کے اسٹاف کے رویہ پر بھی جانکاری ہوگئی۔ انھوں نے بتایا کہ سرقہ کی واردات کی شکایت کے بعد چونکہ خاتون اس مکان میں کام کرتی ہے اس کے سبب خاتون کو طلب کیا گیا تھا۔ انسپکٹر پولیس نے ہراسانی اور مبینہ بدسلوکی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور بتایا کہ اس سرقہ کے کیس کو بہت جلد حل کرلیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT