Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / خاتون کو ہراسانی‘ بی جے پی یوا مورچہ لیڈر گرفتار

خاتون کو ہراسانی‘ بی جے پی یوا مورچہ لیڈر گرفتار

حیدرآباد۔27اکٹوبر ( پی ٹی آئی) سائبرآباد پولیس نے آج کہا کہ ایک خاتون کو فحش ای میلس بھیجنے کے الزام کے تحت بی جے پی یوامورچہ کے ایک لیڈر کو ضلع گنٹور میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ اس خاتون کی شکایت کی بنیاد پر گاجولہ وینکیا نائیڈو کواس کے آبائی گاؤں تنالی میں گرفتار کیا گیا جہاں سے حیدرآباد لانے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ نائیڈو اس خاتون کو فحش ای میلس اور تصاویر بھیجنے کا ملزم ہے اور اس خاتون کی تصاویر کو مسخ کرتے ہوئے شائع کروانے کی دھمکیاں بھی دے رہا تھا ۔ اس خاتون کی شکایت پر گاجولا وینکیا کو گذشتہ سال مئی کے دوران بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔ تاہم جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ دوبارہ اس خاتون کو ہراساں کرنا شروع کردیا تھا ۔ اس کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے گذشتہ سال اکٹوبر میں زہریلی دوا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش بھی کی تھی ۔ ملزم اور متاثرہ خاتون دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے اور اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ خاتون اپنے لئے فلیٹ خریدنے کیلئے ملزم سے بطور قرض رقم حاصل کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT