Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / خاتون کو ہراساں کرنے اور فحش پیامات رسانی پر ایک شخص گرفتار

خاتون کو ہراساں کرنے اور فحش پیامات رسانی پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔/4جون، ( سیاست نیوز) قابل اعتراض ای میل پیامات گشت کراتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو سائبرآباد پولیس کی سائبر کرائم ٹیم نے آج گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس کرائمس شریمتی جانکی شرمیلا نے بتایا کہ این نوین بابو جو ہیلکرو کنسلٹنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کا سابق ملازم ہے مادھا پور کی ایک خاتون کو قابل اعت

حیدرآباد۔/4جون، ( سیاست نیوز) قابل اعتراض ای میل پیامات گشت کراتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو سائبرآباد پولیس کی سائبر کرائم ٹیم نے آج گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس کرائمس شریمتی جانکی شرمیلا نے بتایا کہ این نوین بابو جو ہیلکرو کنسلٹنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کا سابق ملازم ہے مادھا پور کی ایک خاتون کو قابل اعتراض مواد ای میل اور میاسیجس کے ذریعہ روانہ کرتے ہوئے اس کی کردارکشی کرنے کی کوشش کی۔ خاتون نے 14مئی کو سائبر کرائم پولیس میں ایک شکایت درج کروائی جس میں یہ بتایا گیا کہ23 مارچ سے اسے قابل اعتراض مواد ای میل اکاؤنٹ کو ہیک کرتے ہوئے بھیجا جارہا تھا۔

نوین بابو نے مبینہ طور پر خاتون کے دوست احباب و رشتہ داروں کو بھی ای میل روانہ کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں نوین بابو نے خاتون کا فرضی فیس بک اکاؤنٹ بنایا اور خاتون کے ارکان خاندان کو رات دیر گئے قابل اعتراض فحش پیامات بھی بھیجے گئے۔ نوین بابو نے فرضی بک اکاؤنٹ کو ہٹانے کیلئے ایک لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران آئی پی اڈریس کے ذریعہ نوین بابو کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ مطالبہ کی ہوئی رقم کو حاصل کرنے کیلئے مادھا پور پہنچا تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے انٹرنیٹ ڈاٹا کارڈ اور موبائیل فون برآمد کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا گیا۔

ساتھیوں کے ساتھ تیراکی کے شوق میں غرقاب
حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کا شوق ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ ویمل کرشنا جو اپل کے ساکن وینوگوپال کا بیٹا تھا ۔ ڈگری کا طالب علم بتایا گیا ہے وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آوٹر رنگ روڈ سے متصل تارامتی گیا تھا جہاں ایک باولی میں ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا ۔ پولیس حیات نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT