Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / خاتون کو 5 بچے تولد ایک بھی زندہ نہیں

خاتون کو 5 بچے تولد ایک بھی زندہ نہیں

ودودرہ ( گجرات ) ۔ 22  اگست : (سیاست ڈاٹ کام ) : ایک 30 سالہ خاتون نے 5 بچوں بشمول 4 لڑکیوں کو جنم دیا لیکن ان میں سے ایک بھی بقید حیات نہیں ہے ۔ سنکھیڈا ٹاون کے ہاسپٹل میں زچگی کے ایک گھنٹہ کے اندر 3 بچے فوت ہوگئے ۔ جب کہ دیگر 2 بچوں کو تشویشناک حالت میں سرکاری ہاسپٹل منتقل کرنے پر مردہ قرار دیا گیا ۔ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجیو پانڈے نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ سویتا بین ونزار کی یہ تیسری زچگی تھی ۔ جس میں 3 لڑکیاں ایک کے بعد دیگر فوت ہوگئیں اور مابقی 2 بچوں کو بچانے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ خاتون 28 ہفتوں کی حاملہ تھی بچے فوت ہوجانے کے بعد یہ خاتون ہاسپٹل سے مکان روانہ ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT